مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے مطابق صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے ایک ٹریننگ کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پنٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کہا کہ یہ حملہ ہفتے کو راسو نامی کیمپ پر کیا گیا جو موگادیشو سے تقریباً 195 کلو میٹر دور ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ایک بڑے حملے کی تیاریوں میں مصروف تھے اور ان سے امریکہ اور افریقی فورسز کو خطرہ لاحق تھا۔ پنٹاگون ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون حملے میں 150 سے زائد وہابی دہشت گرد مارے گئےہیں۔
اجراء کی تاریخ: 8 مارچ 2016 - 08:01
امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے مطابق صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے ایک ٹریننگ کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔