مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قفقاز داعش دہشت گرد تنظیم نےروس کے ایک جاسوس کے قتل کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتین پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
قفقاز داعش نے اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے اس علاقہ میں خود کو مسلمانوں کا خلیفہ قراردیا ہے اور مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اس گروہ کے ساتھ ملحق ہوجائیں۔قفقاز داعش کے نئے سربراہ امیر ابو یاسر نے قفقاز کے مساملوں سے کہا ہے کہ مفقاز مین داعش کی ریاست کی طرف ہجرت کریں۔قفقاز داعش نے 2015 میں داعش کے نام نہاد خلیفہ ابو بکر بغدادی کی بیعت کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ابو بکر امریکہ اور سعودی عرب کے بھی خلیفہ ہیں کیونکہ ابو بکر بغدادی نے امریکی فوج میں تربیت حاصل کی ہے اور اسے امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔