مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں دس دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی امورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصت اجیت دوول کو اطلاع دی ہے کہ گجرات میں 10 دہشت گرد داخل ہوئے ہیں۔ جو ہندوؤں کے مذہبی تہوار شیو راتری کے موقع پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے بعد گجرات میں تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، مذہبی و عوامی مقامات اور حساس تنصیبات پر سکیورٹی کومزید سخت کردیا گیا ہے۔گجرات میں محکمہ پولیس کے سربراہ پی سی ٹھاکر کی جانب سے ریاست بھر کے پولیس اسٹیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں فرائض سنبھالنے کا حکم ملا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کو بھی تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2016 - 12:45
بھارتی ریاست گجرات میں دس دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔