مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے تاجیکستان کے دورے سے واپسی پر افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر سے ملاقات اور گفتگو کی۔پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کابل میں مختصر قیام کے دوران آرمی چیف نے افغان اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔افغان صدر اشرف غنی، امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈینفورڈ، امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن اور افغانستان میں امریکی مشن کے کمانڈر نکلسن سے ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے علاقائی سکیورٹی اور سرحدوں کے انتظام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سرحد پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت کے علاوہ پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں جاری کارروائیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف تاجیکستان کے ایک روزہ دورے سے واپس آتے ہوئے افغانستان گئے۔
اجراء کی تاریخ: 2 مارچ 2016 - 20:38
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے تاجیکستان کے دورے سے واپسی پر افغانستان میں افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر سے ملاقات اور گفتگو کی۔