مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 98 وہابی دہشت گرد کو ہلاک او ر49 اور کو زخمی کردیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار ،فریاب ،ہلمند،ہرات،قندوز اور بغلان میں کیا گیا جس میں 98 شدت پسند ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران طالبان کے حملوں میں 8افغان فوجی بھی مارے گئے ۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں سے 11 کا تعلق داعش سے تھا۔ سیکورٹی فورسز نے 12 شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا جس میں دیسی ساختہ بم ڈیوائسز بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 مارچ 2016 - 01:26
افغان نیشنل سیکورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 98 وہابی دہشت گرد کو ہلاک او ر49 اور کو زخمی کردیا ہے۔