مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے شمالی علاقوں کے ہزاروں مسلمانوں اور مذہبی رہنماؤں نے ایک بیان میں وہابی گمراہ فرقہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وحشیانہ اور بہیمانہ اقدامات کی بھر پور مذمت کی ہے روسی مسلمانوں نے سعودی عرب سے منسلک وہابیوں کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔
روسی مسلمانوں نے ایک قرارداد میں وہابیت کو دہشت گرد ، گمراہ ، غیر مجاز ، غیر رسمی مذہبی فرقہ قراردیتے ہوئے اسے مسلمان معاشرے کے لئے عظیم خطرہ قراردیا ہے۔
ادھر قادری اور نقشبندی مسلمانوں نے بھی وہابیت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ اس اجلاس میں چیچن کے صدر رمضان قدیر اوف نے بھی شرکت کی اور سعودی عرب سے منسلک وہابیوں کو عالم اسلام کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہابیوں سے دنیا بھر کے مسلمان نفرت اور بیزاری کا اعلا ن کرتے ہیں۔ چیچنیا کے صدر نے کہا کہ ہمیں وہابی نظریات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور اس گمراہ نظریہ کی جڑیں کاٹنی چاہییں۔