عراق میں فوجی ہیلی کاپٹرفنی خرابی کی وجہ سے بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں فوجی ہیلی کاپٹرفنی خرابی کی وجہ سے  بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر بغداد  سے 180 کلو میٹر دور جنوب مشرقی  علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 اہلکار جاں بحق  ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق روسی ساختہ ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 تکنیکی خرابی کے باعث بغداد کے جنوب مشرقی  علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 9 فوجی جاں بحق  ہوگئے حادث کی تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔