مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونیورسٹی آف کیمرج کے سائنس دانوں کی تازہ ترین تحقیقات کے مطابق دل کی بیماری اور کینسر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات سے انسان کے بھول جانے والی بیماری الزائمر کا علاج ممکن ہے۔ یونیورسٹی آف کیمرج کے سائنس دانوں نے تحقیق کے دوران اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ کئی ایسی ادویات ہیں جنہیں انسانی دماغ کے خلیوں کی موت کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور انسان کو ذہنی بیماری سے نجات مل سکتی ہے تاہم ابھی وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ الزائمر کی کس استٹیج پر کون سی دوا زیادہ کارگر ہوگی۔ دل کی بیماریوں کا علاج اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی ادویات جنہیں اسٹیٹن کہا جاتا ہے عام طور پر لوگ دل کے عارضے میں استعمال کرتے ہیں لیکن اب تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس میں چھپے الزائمر کی بیماری کا علاج بھی دریافت کر لیا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بجائے اس کے کہ اس بیماری کی علامات کا علاج کیا جائے ان ادویات کو حفاظتی اقدامات کے طورپر استعمال کیا جا سکے گا تاکہ اسے پہلے ہی قدم پر روک لیا جائے۔ تحقیق کے مطابق کینسر کی دوا بیکسا روٹین ایسی دوا ہے جسے تجربہ گاہ کے دوران جنتیاتی طور پر بنائے گئے کیڑوں کے دماغ کے خلیوں کی موت کو روکنے کے لیے ابتدائی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2016 - 13:37
یونیورسٹی آف کیمرج کے سائنس دانوں کی تازہ ترین تحقیقات کے مطابق دل کی بیماری اور کینسر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات سے انسان کے بھول جانے والی بیماری الزائمر کا علاج ممکن ہے۔