اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2016 - 23:38

بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے برسلز پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے اور فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اتفاق کرلیا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے دورہ ایران کے دوران مذاکرات کو آگے بڑھایاجائے گا۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی  تعلقات کو فروغ ملےگا اور ایران اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے بلجیئم کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔