اجراء کی تاریخ: 14 فروری 2016 - 20:38

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں 5.7 شدت کے زلزلے سے ساحل کے قریب واقعہ پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جا گریں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں 5.7 شدت کے زلزلے سے ساحل کے قریب واقعہ پہاڑیاں ٹوٹ کر سمندر میں جا گریں۔ نیوزی لینڈ کے سرکاری زلزلہ پیما ادارے جیو نیٹ سائنس کے مطابق دارالحکومت کرائسٹ چرچ میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے 10 کلومیٹر دور کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ جیو نیٹ سائنس کا کہنا ہے کہ اب تک 40 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کا خدشہ بھی موجود ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھی تک کوئی بڑا حادثہ رپورٹ نہیں ہوا تاہم کچھ پہاڑیوں کی ٹوٹ کر سمند میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔