فلسطین کے مفتی ڈاکٹرمحمد احمد حسین نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ایسے وہابی گروہوں اور جماعتوں سے دور رہنا چاہیے جو بے گناہ انسانوں کو قتل کرتے ہوں کیوں کہ بچوں، عورتوں اوربوڑھوں کو قتل کرنے والے اسلامی تعلیمات کے پیروکار نہیں بلکہ دہشت و وحشت پھیلانے والی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے مفتی  ڈاکٹرمحمد احمد حسین نے کہا  ہے کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو ایسے وہابی گروہوں اور جماعتوں  سے دور رہنا چاہیے جو بے گناہ انسانوں کو قتل کرتے ہوں کیوں کہ بچوں، عورتوں اوربوڑھوں کو قتل کرنے والے اسلامی تعلیمات کے پیروکار نہیں بلکہ دہشت و وحشت پھیلانے والی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔ پاکستان کے شہر  لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مفتی  ڈاکٹرمحمد احمد حسین کا کہنا تھا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں  کا مقصد فلسطینیوں  اور کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے جب کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تمام امت کومتحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔