کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سینٹوس نے ملک بھرمیں 25ہزار چھ سو45 افرادمیں زیکاوائرس کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کے صدر جوآن مینوئل سینٹوس نے ملک بھرمیں 25ہزار چھ سو45 افرادمیں زیکاوائرس کی تصدیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 31 سو حاملہ خواتین زیکا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق زکا وائرس لاطینی امریکہ کے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایشیائی حکومتوں نے مچھر کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری کے سدباب کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق زیکا وائرس نوزائیدہ بچوں میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان جیسے پیدائشی نقص اور عارضی فالج کا سبب بنتا ہے۔کئی ایشیائی ممالک نے مسافروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو وسطی اور جنوبی امریکہ کا سفر اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔