مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کے قریب احتجاجی ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گولی لگنے والوں میں سے ایک زخمی نجی اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا ہے۔ نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت عنایت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں فائرنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی 4 افراد لائے گئے ،ایک زخمی کو پیٹ اور دوسرے کو بازو میں گولی لگی ہے۔انچارج شعبہ حادثات کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ڈان نیوز کا کیمرامین شفیق بھی شامل ہے جولاٹھی چارج سے زخمی ہوا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔
ادھرڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ فائرنگ پولیس نے نہیں کی، ہمیں ہدایت دی گئی تھی کہ مظاہرین سے بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مظاہرین کے ساتھ سختی کرنے کی ہدایات نہیں دی گئی تھیں۔مظاہرین کو روکنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
کامران فضل کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ابھی تک زخمیوں اور گرفتار افراد کے بارے میں اطلاعات نہیں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 فروری 2016 - 12:58
پاکستان کے شہر کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کے قریب احتجاجی ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گولی لگنے والوں میں سے ایک زخمی نجی اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا ہے۔