بھارتی شہر ممبئی کے مشہور تفریحی ساحل جوہو پر 40 فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی پائی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی کے مشہور تفریحی ساحل جوہو پر 40 فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی پائی گئی۔ ریاست مہاراشٹر کے محکمہ سمندری حیات نے مردہ وہیل مچھلی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔اس موقع پر حکام نے بتایا کہ وہیل کی لاش پر کسی قسم کے زخموں کے نشان نہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی موت 4 دن پہلے سمندری آلودگی کے باعث ہوئی۔
گذشتہ سال بھی 42 فٹ کی مردہ وہیل ممبئی کے ساحل پر پائی گئی تھی۔ بھارتی سمندری حیات کے محکمے کے مطابق یہ وہیل مچھلیاں مغربی بحیرہ عرب سے ممبئی کے ساحلی علاقوں کی جانب آتی ہیں۔