امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور گروپ 1+5 کی نمائند فیڈریکا موگرینی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایٹمی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپی ممالک نے ایران کے خلاف پابندیاں ختم کردی تھیں اور امریکی صدر نے بھی ایران کے خلاف عائد پابندیاں آج ایک حکمنامہ پر دستخط کرکے ختم کردی ہیں۔