روس کے وزير خارجہ لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی  لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شام کے سیاسی حل، داعش کے خلاف جنگ ، مشرق وسطی کے مسائل اور شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ ایٹمی تجربے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے روس اور امریکہ کے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔