اجراء کی تاریخ: 5 جنوری 2016 - 09:01

چین نے روس کی اپ ڈیٹ شدہ سلامتی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روس و چین تعلقات کے لئے مثبت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے روس کی اپ ڈیٹ شدہ سلامتی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روس و چین تعلقات کے لئے مثبت ہے۔چینی وزرات خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا شون ینگ نے کہا کہ چین نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی توثیق شدہ ایک دستاویز دیکھی ہے جو کہ 2009میں اختیا ر کی جانے والی سلامتی حکمت عملی کا اپ ڈیٹ شدہ ورژن ہے ،چینی ترجمان نے کہا کہ چین کے صدر زی جن پنگ اور پوتین نے گذشتہ سال پانچ ملاقاتیں کی ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اتفاق کیا ہے ۔
چینی ترجمان نے کہا کہ عالمی اور علاقائی صورتحال خواہ کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو چین اور روس نے روابط ،مشترکہ،ترقی کے فروغ اور عالمی انصا ف اور عالمی امن واستحکام کے تحفظ کو مستحکم کرنے کا عزم کر رکھاہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور روس نے علاقائی اور عالمی امن واستحکام برقرار رکھتے ہوئے تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی بین الاقوامی تعلقا ت کی نئی قسم کا عزم کر رکھا ہے ۔