مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ لوگر میں افغان نیشنل آرمی کاایم آئی 17 ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔ کے مطابق صوبہ لوگر میں افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3فوجی ہلاک اوردو زخمی ہوگیا۔وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر لوگر میں گر کر تباہ ہوا۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔صوبائی حکا م کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر شکر قلعہ کے علاقے میں گرکر تباہ ہوا۔ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 21طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فریاب ،سرائے پل، جاؤ زجان، قندھار، ارزگان،غزنی،پکتیکا،پکتیا،ہرات اور ہلمند میں آپریشن کیا جس میں 21 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2016 - 16:00
افغانستان کے صوبہ لوگر میں افغان نیشنل آرمی کاایم آئی 17 ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔