مہر خبررساں ایجنسی نے عرب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے چار غیر ملکیوں پر مشتمل ایک ایسے گینگ کو گرفتارہے کہ جو تانبے کے تار چوری کرتے تھے ان 4 چوروں ميں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ چار رکنی چور گینگ میں سے تین کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ان کا چوتھا ساتھی افغان شہری ہے۔ یہ چاروں ایک عرصے سے سرکاری ادارے سعودی الیکٹری سٹی کمپنی کے تار چوری کررہے تھے اور دارالحکومت کے مشرقی حصے میں ایک بڑے وئیر ہاﺅس میں لیجاکر ذخیرہ کرتے تھے۔
پولیس نے متعدد شکایات ملنے کے بعد وئیرہاﺅس پر چھاپہ مار کر ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی انہی دنوں ریاض شہر سے تین پاکستانیوں کا ایک ایسا ہی گینگ پکڑاگیا تھا جو کہ تانبے کی تاریں چراتا تھا۔ یہ لوگ دکانوں اور فیکٹریوں سے تاریں چراتے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2016 - 00:32
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے چار غیر ملکیوں پر مشتمل ایک ایسے گینگ کو گرفتارہے کہ جو تانبے کے تار چوری کرتے تھے ان 4 چوروں ميں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔