مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اسلام اور دہشت گردی کو دو متصادم چیزیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جو دہشت گرد، اسلام کے نام پر انسانیت کو قتل کررہے ہیں ،ان کا اسلام اور پیغمبر اسلام کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیرت نبوی (ص) کو اپنائے بغیر ہم اپنے مسائل کا حل تلاش نہیں کرسکتے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیرت نبی (ص) پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو نبی کریم (ص) کے نقش قدم پر گامزن رکھیں ۔ انہوں نے کہا اسلام اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں ۔ دہشت گردی کا دین اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک کوئی بھی تعلق نہیں ہے جو قوتیں اسلام اور دین رحمت کے نام پر انسانیت کو قتل کررہی ہے انکا اسلام اور پیغمبر اسلام ۖ کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں ان کا کوغی دین اور مذہب نہیں ہے اور وہ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے عالمی سماراجی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2015 - 18:00
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اسلام اور دہشت گردی کو دو متصادم چیزیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔