اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2015 - 14:00

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں مہاجرین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو شہید جبکہ 17فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں مہاجرین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو شہید جبکہ 17فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رات گئے چھاپے مارے اس دوران نہ صرف معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ دو الگ واقعات میں دو فلسطینی کار سواروں کو گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کر دیا گیا ہے۔ ادھر فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے سعودی عرب پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے اسرائيلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ممالک کو متحد کرے اور ماریکہ و اسرائیل کو تیل کی فروخت بند کردے۔