مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ کے نمائندےارن اردم نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم سارین گیس بنانے کا مواد ترکی سے حاصل کرتی ہے۔ارن اردم جو خلق ریپبلکن پارٹی کے رکن ہیں اس نے اس معاملے کو ترکی کی پارلیمنٹ میں اسناد اور شواہد کے ساتھ بیان کیا، رشیا ٹو ڈے کے مطابق ترکی کے اس نمائندے نے ترک حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے داعش کو عراق اور شام میں داخل ہونے ک کھلی اجازت دے رکھی ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم کی پشت پر ترکی کا ہاتھ نمایاں ہے اور ترکی داعش کی رفت و آمد کے راستوں کو مخفی رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق سارین گیس دہشت گرد شام میں استعمال کرچکے ہیں اور اس گیس کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 دسمبر 2015 - 12:17
ترکی کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم سارین گیس بنانے کا مواد ترکی سے حاصل کرتی ہے۔