اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2015 - 20:20

ترکی نے دارالحکومت انقرہ میں تعینات روسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے دارالحکومت  انقرہ میں تعینات روسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی بحری کشتی پر سوار ایک روسی فوجی نے اینٹی ايغر کرافٹ اسلحہ اپنے کندھے پر اٹھا رکھا تھا جب ترکی روسی فوجی کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردے رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے روسی فوجی کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی جوابی کارروائی کرےگا۔ واضح رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی اس وقت جاری ہوئی جب ترکی کے جنگی جہازوں نے روسی جنگی جہاز کو شام کی سرحد کے اندر گرایا دیا جس میں روس کا ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ روس کے دوسرے پائلٹ کو داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک ایرانی کمانڈر نے شامی اور لبنانی کمانڈوز کی مدد سے زندہ بچالیا تھا۔

لیبلز