پاکستان کےسینئیر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لئے عمران خان خود ہی کافی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسینئیر سیاستدان اور تحریک انصاف کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کرنے کے لئے عمران خان خود ہی کافی ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھاندلی تحریک انصاف کا قومی نعرہ ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام عمران خان اورپارٹی پالیسیوں سے بیزارہیں، دھرنوں سے پہلے ملتان اور راولپنڈی تحریک انصاف کے گڑھ ہوا کرتے تھے، لیکن بد قسمتی سے دونوں ہی شہروں سے تحریک انصاف ہار گئی اور اب وہ بے گھر ہوگئی ہے۔سینئیر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کئی رہنما تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی پالیسیوں سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے خاتمے کے لئے عمران خان ہی کافی ہیں۔