ریاست ٹیکساس کی نمائندگی کرنے والے امریکی سینٹر ٹیڈ کروزنے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا جانا داعش کے مفاد میں ہوگا کیوں کہ ایسی صورت میں وہ پورے شام پر قبضہ کر سکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست ٹیکساس کی نمائندگی کرنے والے امریکی سینٹر ٹیڈ کروزنے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا جانا داعش کے مفاد میں ہوگا کیوں کہ ایسی صورت میں وہ پورے شام پر قبضہ کر سکیں گے۔ ان کے بقول اگر ایک مستحکم سربراہ کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو شام میں افراتفری پیدا ہوگی اور دہشت گرد اس کے تمام علاقوں پر قبضہ کر سکیں گے جس سے امریکہ کو بھی بڑا نقصان ہوگا۔ ٹیڈ کروز نے یاددہانی کرائی کہ عراق، مصر اور لیبیا میں ایسا ہی ہوا تھا۔ داعش کے خلاف جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیڈ کروز نے صدر باراک اوبامہ پر تنقید کی کیوں کہ ان کی داعش کے خلاف جنگ کی ہمہ گیر حکمت عملی نہیں ہے۔