مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں فوج کے 30 ہیلی کاپٹر تباہ جب کہ 50 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع منوہر پریکار کی جانب سے بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے کی وجوہات زائدالمعیاد مشینیں، پائلٹ کی غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص مینٹینس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2010 سے اب تک 28 ہیلی کاپٹرز تباہ ہو چکی ہیں اور زیادہ تر حادثات کی بڑی وجوہات ٹیکنیکی خرابیاں اور انسانی غلطیاں تھیں، 2011 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارت کے آرمی آفیسرز کی بیگمات نے رواں برس مارچ میں وزیر دفاع منوہر پریکار کو ایک درخواست لکھی جس میں 1960 کے تیار کردہ زائد المعیاد ہیلی کاپٹرز کو جدید کاپٹرز سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب بھارت کے ایک آرمی آفیسر کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارت کے کم از کم 40 چیتا ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2015 - 19:26
بھارتی وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں فوج کے 30 ہیلی کاپٹر تباہ جب کہ 50 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔