رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہنگری کے وزیر اعظم اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے بارے میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات دوستانہ ، شرافتمندانہ اور مخلصانہ اصولوں پر مبنی ہیں اور ایران کی منطق دیگر اقوام کے ساتھ باہمی تعاون پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہنگری کے وزیر اعظم اور اس کے ہمراہ  وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے بارے میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات  دوستانہ ، شرافتمندانہ اور مخلصانہ اصولوں پر مبنی ہیں اور ایران کی منطق دیگر اقوام کے ساتھ  باہمی تعاون پر استوار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایشیاء کے بارے میں ہنگری کی پالیسی کو درست اور اسے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا باعث قرار دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور ہنگری کے درمیان تعاون اور تجارتی معاملات کو نچلی سطح پر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران اور ہنگری کے درمیان روابط ہمیشہ حسنہ رہے ہیں لہذا دونوں ممالک باہمی روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دے سکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض خاص موارد کے علاوہ تمام ممالک اور اقوام کے ساتھ روابط کو شرافتمندانہ اور خلوص کی بنیاد پر فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: ایران خلوص اور محبت کا جواب خلوص اور محبت سے دیتا ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر جہانگیری بھی موجود تھے ہنگری کے وزیر اعظم نے ایران کے دورے اور رہبر معظم کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقہ کا ایک اہم ملک ہے اور ایران کی علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت تلاش و کوشش قابل قدر ہے۔ ہنگری کے وزير اعظم نے کہا کہ ہنگری ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔