مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء فضائی دفاعی مرکز کے سربراہ امیر اسماعیلی نے امریکی فوجی طیارے کو زمین پر بٹھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم امریکی فوجی طیارے کوفضا میں تباہ کرسکتے تھے جس میں 108 امریکی فوجی سوار تھے جو غیر قانونی طور پر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ میں امن ثبات قائم کرنے کے سلسلے میں جلد بازی پر مبنی اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے اور علاقہ میں پائدار امن قائم کرنے کے لئے اصولی ، علمی اور عملی قدم اٹھانا چاہیے۔
خاتم الانبیاء فضائی دفاعی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ روسی جنگی جہاز کی جانب سے ابھی تک ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی ، اور نیٹو و روس اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ،اگر چہ روس کا کہنا ہے کہ روسی جہاز نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی امریکی فوجی جہاز کو بندر عباس میں اس وقت زمین پر بٹھا دیا جس میں 108 امریکی فوجی سوار تھے اگر چہ ہم اس وقت امریکی فوجی جہاز کو فضا می تباہ کرسکتے تھے کیونکہ امریکی جہاز غیر قانونی طور پر ایرانی فضا میں داخل ہوگیا تھا۔