مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان کے المیادین ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تقریبا پچاس امریکی فوجی، دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں کردوں کی حفاظت کے بہانے شام کے صوبہ حلب میں واقع کوبانی شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ امریکی فوجی اور فوجی افسر شام اور ترکی کے سرحدی علاقے پینار کی گزرگاہ سے کوبانی شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے تقریبا چھ ہفتے قبل شمالی شام میں پچاس امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا تھا۔ امریکی صدرباراک اوبامہ کے حکم میں آیا ہے کہ امریکہ کی اسپیشل فورس کے پچاس اہلکاروں کو شام میں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ جیسا کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے وہ شام کی حکومت کے نام نہاد معتدل مخالفین کو ٹریننگ دے سکیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 نومبر 2015 - 23:00
تقریبا پچاس امریکی فوجی، دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں کردوں کی حفاظت کے بہانے شام کے صوبہ حلب میں واقع کوبانی شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔