نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ شدت پسندوں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجر میں بوکوحرام کے حملے میں 18افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ شدت پسندوں نے 100گھروں کو نذرآتش کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کو رات گئے جنوب مشرقی گائوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آوروں نے کھلے عام ہتھیاروں کا استعمال کیا اور 100 گھروں کو جلا دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس فروری سے لے کر اب تک شدت پسندوں اور فورسز کے مابین 50 مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے، جبکہ خوف وہراس کے باعث 150اسکول بھی بند کیے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے 12ہزار یا اس سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔