مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس نے دہشتگردی کے ایک تازہ واقعے کے بعد پڑوسی ملک لیبیا سے متصل اپنی سرحد سیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔ تیونس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے گذشتہ روز قصر قرطاج میں صدر الباجی قائد السبسی کے زیر صدارت ہوئے اجلاس میں لیبیا سے متصل سرحدکو 15 دن کے لیے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ دو روز قبل ری پبلیکن گارڈز کی ایک بس پر دہشت گردی کے حملے میں 12اہلکارں کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد کیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کرنے اور دہشت گردوں کے زیراستعمال سوشل میڈیا کے اکاونٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ شام،عراق اورلیبیا سے واپس آنے والے لوگوں کی بھی سخت نگرانی کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں طے کیاگیا کہ تیونس میں مقیم غیر ملکیوں کے ڈیٹا کے بارے میں بھی چھان بین کی جائے گی اور ملک کی بحری اور بری سرحدوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ ہنگامی حالت کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2015 - 21:06
تیونس نے دہشتگردی کے ایک تازہ واقعے کے بعد پڑوسی ملک لیبیا سے متصل اپنی سرحد سیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔