مسلمان افریقی ملک الجزائر کے دارالحکومت سے تقریباً 800 کلومیٹر کی مسافت پر واقع شہر ورقلہ میں افریقی مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگنے سے 18 مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلمان افریقی ملک الجزائر کے دارالحکومت سے تقریباً 800 کلومیٹر کی مسافت پر واقع شہر ورقلہ میں افریقی مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگنے سے 18 مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اِس آگ سے دیگر تینتالیس مہاجرین جھلس گئے ہیں۔ ورقلہ کے مہاجر کیمپ میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ کیمپ میں آگ منگل کی صبح تین بجے لگی تھی۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ مہاجرین نے سردی سے بچنے کے لیے کیمپ میں آگ لگائی تھی جو دوسرے حصوں میں بھی پھیل گئی۔ سکیورٹی حکام نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔