ترک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ  نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ روسی جنگی طیارے SU-24 کو ترکی فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے مارگرایا ہے۔ طیارہ فضا ہی میں پھٹ گیا تھا اورجلتا ہوا ترکمان علاقے کی پہاڑیوں پر گرا تاہم اس سے قبل طیارے کے دونوں پائلٹس کو پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کئے گئے طیارے کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر انتباہی پیغامات بھی دیئے گئے تھے تاہم اس نے اسے نظراندازکردیا۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ ترکی نے شامی فضائی حدود میں اس کے جنگی طیارے کا نشانہ بنایا ہے۔