چین نے خطے سے تعلق نہ رکھنے والے ممالک کو ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرنے کا کہا ہے جس سے جنوبی بحیرہ چین میں کشید گی پیدا ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے خطے سے تعلق نہ رکھنے والے ممالک کو ایسے قدامات اٹھانے سے گریز کرنے کا کہا ہے جس سے جنوبی بحیرہ چین میں کشید گی پیدا ہو۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پیر کو کوالالمپور میں منعقد ہو نے والی مشرقی ایشیائی ممالک کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے 5نکا تی فا رمولا تجویز کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ ممالک جنوبی بحیرہ چین کے اہم تجارتی راستے میں امن قائم کرنے کیلئے ہونے والی کاوشوں کا احترام کریں، دوسرے ممالک اشتعال انگیز اقدامات اٹھانے سے باز رہتے ہوئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔ چینی وزیر اعظم کے بیانات ایسے مو قع پر سامنے آئے ہیں جب جنو بی بحیرہ چین میں نیوی گیشن کی آزادی کے نام پر امر یکی جنگی و بحری جہا زوں نے متنا زعہ نقل و حر کت کی ہے۔ چینی وزیر اعظم نے اجلاس میں امریکی صدر باراک او بامہ کی موجودگی میں کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں نیوی گیشن اور فلا ئٹس کا معاملہ کبھی بھی مسئلہ نہیں بنا تا ہم اس علاقے میں عدم استحکام سے خطے کے ممالک کو نقصان ہو گا جو کہ دوسرے مما لک کیلئے بھی اچھا نہیں ہو گا۔