عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے زیر قبضہ ایک چینی اور نارویجن باشندے کو پھانسی دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے زیر قبضہ ایک چینی اور نارویجن باشندے کو پھانسی دیدی۔ اطلاعات کے مطابق یہ بیان اس تنظیم نے اپنے انگریزی زبان کے ایک میگزین میں شائع کیا ہے۔ اس جریدے میں چینی شہری فان ینگہوئی اور ناروے سے تعلق رکھنے والے گرمسگارڈ اوفٹساڈ کی نعشوں کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد کو ”کفار قوموں اور اداروں“ کی جانب سے بے یارو مددگار چھوڑ دینے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔