مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے متعدد بڑے شہروں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ واشنگٹن، نیویارک اور لاس اینجلس میں اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے فرانس اور دیگر ملکوں میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں امریکی سفارتخانے سے رابطےمیں رہنے کی ہدایت کردی۔ ادھر برطانیہ میں بھی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ایم آئی فائیو کو ہر طرح کی صورت حال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔ سنگاپور کے وزیرداخلہ نے بھی ملک میں سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرحدوں پر بھی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 نومبر 2015 - 17:32
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے متعدد بڑے شہروں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔