مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ ملاقات عربی اور جنوبی امریکی ممالک کے مشترکہ اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔ السیسی اور منصور ہادی نے یمن کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یمن کے فراری صدر سعودی عرب میں مقیم ہیں۔