مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ڈرون طیارے براق کے مقابلے میں بھارت نے بھی جدید ڈرون خریدنے کیلئے امریکہ کو درخواست دے دی ہے۔ امریکی ڈرونز خریدنے کا مقصد بھارت کا پاکستان کے خلاف خود کو عسکری میدان میں مضبوط بنانا ہے۔ اگر امریکہ اس سودے پر رضا مند ہو جاتا ہے تو پھربھارت امریکہ سے مسلح ایونجر ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ جبکہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت 2014ءمیں بھی امریکہ سے ہتھیار خریدنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پرتھا۔ اس سے قبل بھارت نے مسلح ڈرون کی خر یداری کیلئے اسرائیل سے بھی معاہدہ کیا تھا۔