مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی کے سنٹرل ریلوے سٹیشن پر 14 سالہ لڑکا ٹرین کی چھت پر کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش میں 25 ہزار وولٹ کا کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ ساحل ایشورکر نویں جماعت کا طالب علم تھا جسے اس کے والد نے موبائل فون تحفہ میں دیا۔ اسی فون سے وہ سیلفی لینے ریلوے سٹیشن پر پہنچا۔ اس سے قبل جنوری میں گنیش نامی ایک طالب علم ٹرین کی چھت پر سیلفی لینے کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے مارا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 8 نومبر 2015 - 23:01
بھارتی شہر ممبئی کے سنٹرل ریلوے سٹیشن پر 14 سالہ لڑکا ٹرین کی چھت پر کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش میں 25 ہزار وولٹ کا کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔