مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں جیل انتظامیہ نے ایک چوہے کو جیل کے اندر منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں موجود قیدی ایک سیل سے دوسرے سیل میں منشیات پہنچانے کے لیے چوہے کا استعمال کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے چوہے کو مکمل طور پر تربیت فراہم کی تھی جب کہ قیدی چوہے کی دم پر منشیات کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ باندھ کر چھوڑ دیا کرتے تھے جن کو چوہا با آسانی مطلوبہ جگہ پر پہنچاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کررہی ہے اور جیل میں موجود کیمروں کے ذریعے پتالگایا جارہا ہے کہ کس نے اس چوہے کو تربیت دی تھی تاہم جیل انتظامیہ نے اس چھوٹے سے منشیات اسمگلرکو پکر کر جیل کے باہر چھوڑدیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 نومبر 2015 - 19:36
برازیل میں جیل انتظامیہ نے ایک چوہے کو جیل کے اندر منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔