امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے یہ ممکن ہے مصر میں تباہ روسی طیارے میں بم پہلے سے ہی موجود ہو۔ اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے یہ ممکن ہے مصر میں تباہ روسی طیارے میں بم پہلے سے ہی موجود ہو۔ اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں اور تفتیش کاروں کی یقین دہانی کے بعد ہی حادثے سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ ایسا ممکن ہے دوران پرواز طیارے میں بم موجود ہو۔ مصر میں چھ روز پہلے روسی طیارے کے حادثے میں 224افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔