گزشتہ ایک ماہ سے جاری اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 74 ہوگئی جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 74 ہوگئی جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی عوام پر اسرائیلی بربریت اور دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جب کہ گزشتہ ماہ سے فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک کو کچلنے کے لیے اسرائیل  درندگی کے نتیجے میں متعدد معصوم بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی مغربی کنارے پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جب کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔