امریکی ریاست میساچوسِٹس میں شرپسندوں نے ایک مسجد کی دیوار پر اسپرے کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میساچوسِٹس میں شرپسندوں نے ایک مسجد کی دیوار پر اسپرے کردیا۔ امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر برلنگٹن میں واقع اسلامک سینٹر پر چند شر پسندوں نے سرخ رنگ کا اسپرے کردیا، اور عمارت پر انڈے بھی برسائے۔ اسلامک سینٹر کی عمارت میں موجود ایک شخص نے واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 18 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔