مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکومت نے مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے میں مرنے والوں کی یاد میں آج قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ روسی طیارے کے ملبے سے ایک سو انتیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ تفتیشی ٹیموں نے مختلف زاویوں سے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ مصر کے شہر شرم الشیخ سے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ جانے والا روسی طیارہ گزشتہ روز مصر کے علاقے سینائی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں عملے کے سات ارکان اور سترہ بچوں سمیت دو سو چوبیس مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری وزیر اعظم شریف اسماعیل کے مطابق اب تک ایک سو انتیس افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔لاشیں اور طیارے کا ملبہ آٹھ مربع کلو میٹر پر پھیل گیا ہے جبکہ جہاز کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے روسی ماہرین کی ٹیم قاہرہ پہنچ گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 نومبر 2015 - 16:45
روسی حکومت نے مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے میں مرنے والوں کی یاد میں آج قومی یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔