یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس ملک کے علاقے مارب میں سعودی اہلکاروں پر حملہ کر کے ان کی دو بکتر بند گاڑوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ ۱۵ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس ملک کے علاقے  مارب میں سعودی اہلکاروں پر حملہ کر کے ان کی دو بکتر بند گاڑوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ ۱۵ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ یمنی رضاکاروں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب مارب میں سعودی لڑکا طیاروں نے بمباری کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ۹ عربی ممالک کی حمایت میں جن کی رہنمائی امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں گزشتہ ۸ مہینے سے یمن کے مظلوم عوام پر گولہ باری کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے جارحانہ حملوں میں تاہم  ہزاروں بے گناہ بچے عورتیں اور بوڑھے اپنی جانوں سے منہ ہاتھ دھو چکے ہیں۔