پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 6 لاکھ، معذوروں کو 2،2لاکھ اور زخمی کو 1 لاکھ جبکہ گھر کی تعمیر کیلئے 2 لاکھ روپے دئے جائینگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 6 لاکھ، معذوروں کو 2،2لاکھ اور زخمی کو 1 لاکھ جبکہ گھر کی تعمیر کیلئے 2 لاکھ روپے دئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ امداد کا اعلان کے پی ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے کیا جارہا ہے ،متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی پیر سے شروع ہوگی جسے جمعرات تک مکمل کرلیا جائیگا،اس امدادی پیکیج کا آدھا وفاق اور آدھا صوبائی حکومت ادا کریگی، نقصان کی تصدیق کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کی جائیگی جس میں ،انتظامیہ ،فوج اور ایک مقامی نمائندہ شامل ہوگا ،جزوی تباہ شدہ مکانوں کی مرمت کیلئے 1لاکھ روپے دئیے جائینگے۔