مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں ماہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں دو نوجوان سمیت 3 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے چاقو سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کرنے کے الزام میں فائرنگ کرکے تینوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا، اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جبکہ ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ انتفاضہ القدس کے 26 روز کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں14 بچوں سمیت61 فلسطینی شہید اور 2100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 اکتوبر 2015 - 17:03
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں ماہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔