اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2015 - 22:10

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں ایک خودکش حملے میں 7 حسینی زائرین شہید 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق  میں ایک خودکش حملے میں  7 حسینی زائرین شہید 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطناعات کے مطابق بغداد کے مشرق میں واقع علاقہ الشعب میں حسینی زائرین کے ایک خیمے خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سات زائرین شہید اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہداء میں دو عراقی فوجی بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔