بن غازی واقعہ پر گیارہ گھنٹے تک تحقیقاتی پینل کےسوالوں کاجواب دے کر ہیلری کلنٹن نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بن غازی واقعہ پر گیارہ گھنٹے تک تحقیقاتی پینل کےسوالوں کاجواب دے کر ہیلری کلنٹن نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ جوبائیڈن کے دستبردارہونے کے بعد وہ صدارتی امیدواربننےکےڈیموکریٹ خواہش مندوں میں پہلے ہی سرفہرست آچکی ہیں۔ ہیلری جمعرات کواس پینل کےسامنے پیش ہوئی تھیں جوبن غازی میں سفیر سمیت چارامریکیوں کی موت پرحکومتی اقدامات سےمتعلق تحقیقات کررہاہے۔ پینل میں شامل ری پبلکن نمایندوں کی جانب سے ہیلری کو گیارہ گھنٹےتک سخت سوالوں کا سامنا رہا۔ تاہم وہ انتہائی اعتمادکے ساتھ جواب دیتی رہیں اورنوبت یہ آئی کہ پینل کےاراکین ایک دوسرے پرچلااٹھے۔ جس سےہیلری کی پوزیشن اورمضبوط ہوگئی۔ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑمیں شامل ایک اورڈیموکریٹ رہ نما اور رہوڈآئی لینڈکےسابق گورنر لنکن بھی اب دستبردارہوگئےہیں جس سےہیلری اوربرنی سینڈرزکےدرمیان مقابلےکی توقع ہے۔