میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن میں ذاکرین اورعلمائے دین میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات خاص کو بیان کریں گے۔ کراچی میں 9 ویں محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر سے 236 جلوس برآمد ہوں گے جو نشتر پارک میں جمع ہونے کے بعد ایک جلوس کی شکل میں اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہوگا جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ جا کراختتام پزیرہوگا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر بھر میں 9 ہزار800 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز اور سول وردی میں ملبوس پولیس اہلکار بھی جلوسوں کی حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں بھی مرکزی جلوس پانڈو اسلام پورہ سے برآمد ہوا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور راستے میں آنے والے تمام بازار اور مارکیٹیں بند کرا دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں مرکزی جلوس جی سِکس امام بار گاہ انثا عشری سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوگا۔راولپنڈی میں علم و تازیے کا جلوس چٹی ہٹیاں سے برآمد ہوا جو اقبال روڈ اور کالج روڈ سے ہوتا ہوا کرنل مقبول امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔ پشاور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہال امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس حسینینہ امام بارگاہ پر آکر اختتام پزیرہوگا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، سیالکوٹ، چنیوٹ، کوہاٹ، بنوں، ہنگو اور گلگت بلتستان میں بھی 9 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس اور مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں۔

لیبلز